لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کو ناکام اور بدنام کرنے کی تمام سازشیں ناکام ہوںگی،ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر ہمیں اخلاقیات کر درس دینے والے خود اخلاقیات کی تمام حدیں پار کر چکے ہیں ،مسلم لیگ (ن)نے شفاف حکمرانی کی بہترین مثال قائم کی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بد عنوانی کی روک تھام کا پائیدار حل جمہوری تسلسل اور استحکام سے مشروط ہے، وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق میڈیا پر جھوٹ بولنے والوں کو شرم آنی چاہیے، پرویز مشرف دورکی حمایت میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا بیان ان کے آمرانہ انداز فکر کا غماز ہے۔ انکا کہناتھا کہ پانامہ پیپرز کی تحقیقات کے مسئلہ پر پارلیمنٹ کی رائے کو فوقیت دی جائے گی۔