مردان دھماکہ: تحقیقات میں پیشرفت، سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) مردان ایکسائز دفتر پر ایک روز قبل ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے سی ٹی ڈی کے مطابق خودکش حملہ آور کے فنگر پرنٹس نادرا کو بھجوا دیئے گئے ہیں 3 مختلف مقامات سے سی سی ٹی ڈی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے اور فوٹیج کی مدد سے حملہ آور کی واضح تصویر حاصل کر لی گئی محکمہ انسداد دہشتگردی کے مطابق حملہ آور کے جسمانی اعضاء ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں جبکہ مردان دھماکے کی ایف آئی آر انسداد دہشتگردی کے تھانہ میں درج کر لی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...