پشاور (این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی (ولی )کی چیئرپرسن بیگم نسیم ولی خان نے کہا ہے کہ احتساب کی موجودہ صوبائی و وفاقی اداروں پر عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے، عوام کی لوٹی ہوئی دولت کوواپس لانے کیلئے ایک ایسا احتسابی ادارہ بنانا چاہئے جو جرنیل سے لیکر سیاستدان اور بیوروکریٹ سے لیکر صحافی تک کا احتساب کرے۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیگم نسیم ولی نے کہاکہ پانامہ لیکس کے حوالے سے وہ اپوزیشن جماعتوں اس مطالبے کی حمایت کرتی ہے کہ تحقیقات کے لئے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیا جائے لیکن آج تک جتنے بھی کمشن بنے ہیں کسی کا کوئی نتیجہ نہیں سامنے نہیں آیا، آرمی چیف راحیل شریف کایہ بیان کہ احتساب ہونا چاہیے پوری قوم کی یہی آواز ہے۔