پشاور (نوائے وقت رپورٹ) بنک آف خیبر کے متنازعہ اشتہارات سے متعلق تحقیقات کی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے وزیر خزانہ خیبر پی کے مظفر سید کا بیان ریکارڈ کیا۔ چیئرمین بورڈ آف گورنرز، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اعظم خان بھی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ سیکرٹری خزانہ اور ایم ڈی بنک آف خیبر نے بھی بیانات ریکارڈ کرائے۔ صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید نے کمیٹی کو بتایا کہ آج تک کسی کو بنک میں بھرتی نہیں کرایا الزامات بے بنیاد ہیں، کبھی سیاسی مداخلت نہیں کی۔