اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں عراق کویت جنگ متاثرین کو کلیم کی رقم کی عدم ادائیگی کے حوالے سے چیئرمین او پی ایف کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت، عدالت نے چیئرمین کو ہدایت کی کہ وہ فریق وکیل سے متاثرین کی تفصیلات لیکر اس کی روشنی میں رقوم کی ادائیگی اور عدم ادائیگی کے حوالے سے جوابی رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔ بتایا جائے عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر تاحال کیوں عملدرآمد نہیں کیا جاسکا؟ متاثرین کے وکیل صدیق خان بلوچ نے عدالت کو بتایا کہ جن افراد کو رقم ادا نہیں کی گئی انکی تعداد 44 ہزار ہے، عدالت نے قرار دیا کہ وہ اس حوالے سے تمام تفصیلات چیئرمین او پی ایف کو فراہم کریں، بعدازاں کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی گئی۔ کیس کی سماعت جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس منظور احمد ملک پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔
عراق، کویت جنگ کے متاثرین کو ادائیگی، بتایا جائے فیصلے پر اب تک عمل کیوں نہیں ہوا: سپریم کورٹ
Apr 21, 2016