صدر ممنون حسین نے اٹلی کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل ڈیو گرازیاں کو نشان امتیاز ملٹری عطا کیا

اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت ممنون حسین نے اٹلی کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل ڈیو گرازیانو کو نشان امتیاز ملٹری عطا کیا ۔ نشان امتیاز ملٹری عطا کرنے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی انہیں یہ اعزاز دفاعی شعبے میں اہم خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایوان صدر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر ممنون حسین نے اٹلی کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل ڈیو گرازیانو کو نشان امتیاز ملٹری عطا کیا۔ دفاعی شعبے میں خدمات کے اعزاز میں انہیں نشان امتیاز ملٹری دیا گیا۔ جنرل ڈیو گرازیانو افغانستان میں کافی عرصے تک عسکری خدمات انجام دے چکے ہیں اس موقع پر اٹلی کے چیف آف ڈیفنس سٹاف نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان مختلف شعبوں میں بہترین تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید فروغ مل رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نشان امتیاز ملٹری عطاء کرنے پر پاکستان کا شکر گزار ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...