مالدیپ: سزا یافتہ سابق صدر نشید کی پنشن، ہیلتھ انشورنس ختم

Apr 21, 2016

کولمبو (اے ایف پی) مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین نے قانون میں ترمیم کی منظوری دیدی جس کے تحت سزا یافتہ سابق صدر نشید کی پنشن اور ہیلتھ انشورنس ختم کر دی گئی ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز حکومت نے انکی طبی بنیاد پر لی گئی چھٹی بھی ختم کر دی تھی اور انہیں فوری جیل واپسی کا حکم دیا تھا۔ نشید دہشت گردی کے الزامات پر سزا کاٹ رہے ہیں۔

مزیدخبریں