نئی دہلی (صباح نیوز)بھارتی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے کہا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ مقدمہ میں لیفٹننٹ کرنل پرساد پروہت کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا تاہم مالیگائوں دھماکہ مقدمہ کے سلسلے میں ان کے خلاف تحقیقات جاری ہے ۔ این آئی اے ڈائرکٹر جنرل شرت کمار نے بتایا کہ سمجھوتہ ایکسپریس مقدمہ میں وہ کبھی ملزم نہیں رہے ۔ انہیں پتہ نہیں سمجھوتہ دھماکہ مقدمہ سے کرنل پروہت کو کیوں جوڑاگیا ہے ۔ انہوں نے بتایا پروہت کے خلاف اے ٹی ایس ممبئی نے مالیگائوں دھماکے 2008 کے سلسلے میں چارج شیٹ پیش کی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی فوج کے افسر لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت سمجھوتہ ایکسپریس میں دھماکے کرانے کا اعتراف کر چکے ہیں۔