لاہور (پ۔ر) دنیا کی صف اول کی فوڈ پروسیسنگ و پیکیجنگ ادارے ٹیٹرا پک نے اپنی خدامت میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لاتے ہوئے بالکل نئی طرز کی جدید ترین ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے اپنے صارفین کے لئے نئی خدمات متعارف کرائی ہیں۔ جن میں مشین کی ممکنہ غلطی کی نشاندہی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنا، جواب دینے کے اوقات میں تیزی لانے اور صارفین کو تیز رفتاری سے ٹیٹرا پیک کی عالمی مہارت کے ساتھ براہ راست رسائی فراہم کرنا ہے۔