ایک دن میں 480 ارب روپے کے گردشی قرضے کی واپسی، قوم سے مذاق ہوا،کنوینر سینیٹ

اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹ کی ذیلی کمیٹی خزانہ کے کنونیئرسینیٹر محسن عزیز نے کہا ہے کہ 480 ارب روپے کے گردشی قرضوں کی ادائیگی پر قوم کے ساتھ مذاق کیا گیا ،حکومت نے ایک روز میں بنک کھلوا کر 480 ارب روپے کا گردشی قرضہ ادا کیا ہے۔ ایک دن میں ہنگامی طور پر ادائیگی کردی گئی۔ کیوں ایسے کیا گیا۔ سرکاری طریقہ کار اور محکموں کو روند کر بے ضابطگی کی گئی۔ کنوینر کمیٹی نے کہا کہ ادائیگی کرنے والوں کی ذمہ داری کا تعین کرنا پڑ ے گا۔ 36 ارب روپے کی اضافی ادائیگی بھی ہوئی لیکن بجلی خریدی نہیں گئی۔صورتحال آج بھی جوں کی توں ہے نہ بجلی ملتی ہے۔نہ گردشی قرضے ختم ہورہے ہیں۔ آزاد ذرائع کی رپورٹ کے تحت کل بجلی کا شارٹ فال 7800 میگاواٹ تھا۔ بجلی پیداواری کمپنیوں کے زیر استعمال تیل لاہور میں کھلے عام فروخت کیا جارہا ہے اور سوال اٹھایا کہ بیلنس شیٹ دکھائی جائے ملک و قوم کے ساتھ کھلواڑ کا خمیازہ عوام اور صنعت کار بھگت رہے ہیں۔ ملک کی جڑیں کمزور کی جارہی ہیں۔ سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ ہیٹ ریٹ کی شرط ادائیگی کے بعد میں لگائی گئی تاکہ آڈٹ سے بچا جاسکے۔ سینیٹر سعود مجید نے کہا کہ 2012 میں بھی ادائیگیاں کی گئیں اور کمیٹی 2017 میں جواب مانگ رہی ہے۔ اگر ادائیگیاں معاہدوں کے تحت کی جاتیں تو تحفظات نہ ہوتے۔

کنوینیر کمیٹی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...