اسلام آباد (آن لائن)پانامہ کیس کے فیصلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کی زبان پھسل گئی اورکہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے میں انشااللہ نو ن لیگ جیتے گی اور قانون کی حکمرانی بھی ہو گی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید پانامہ کیس کے فیصلے کے حوالے سے پیشن گوئی کر رہے تھے کہ ان کی زبان لڑکھڑا گئی ۔انہوں نے پہلے کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے میں انشااللہ (ن) لیگ جیتے گی ،اسی دوران انہیں اپنی غلطی کا احسا س ہوا تو انہوں نے ن لیگ کے بجائے قانون کی جیت کی بات کردی۔
شیخ رشید
”انشاءاللہ (ن) لیگ جیتے گی“ شیخ رشید کی زبان پھسل گئی
Apr 21, 2017