بی جے پی ہندوتوا کو بدنام کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے: ممتا بینرجی

Apr 21, 2017

بھوبنیشور (کے پی آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابینرجی نے کہا ہے کہ بی جے پی ہندوتوا کو بدنام کرنے کی پالیسیوں پر گامزن ہے، ہندوتوا کو بدنام کرنے کیلئے انتشار پسندانہ سیاست کی جارہی ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہماری مساعی یہ ہوگی کہ ملک میں بہتر وفاقیت کیلئے تمام علاقائی جماعتیں متحدہ و مشترکہ طور پر کام کریں۔ انہوں نے الزام عائد کیا بی جے پی مذہب ذات پات اور علاقہ کے نام پر ملک تقسیم کرنا چاہتی ہیں۔

مسلمانوں کے خلاف ہندوﺅں کو اکساتے ہیں اور ہندوﺅں کےخلاف عیسائیوں کو اشتعال دلاتے ہیں۔

انہوں نے دعوی کیا وہ حقیقی ہندو ہیں جو سب کو ساتھ لیکر چلنے پر یقین رکھتی ہیں۔
ممتابینر جی

مزیدخبریں