مصر : سینائی کے متعدد علاقوں میں رات کا کرفیو نافذ

قاہرہ (این این آئی) مصر کے شورش زدہ صوبہ سینائی کے متعدد علاقوں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرفیو کا نفاذ مصری وزیر اعظم شریف اسماعیل کے حکم پر لگایا جارہا ہے جس کا اطلاق فوری طور غیر معینہ مدت تک ہوگا۔ سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کرفیو غزہ کی پٹی سے ملنے والے علاقوں سمیت متعدد سرحدی اور اندرونی علاقوں میں نافذ ہوگا۔
مصر / کونسلر

ای پیپر دی نیشن