لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماءپاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے پانامہ فیصلہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے دوسینئرججوں نے اپنے فیصلہ میں کہا ہے کہ نواز شریف امین اور صادق نہیں رہے اس پر ہم دونوں سینئر ججوں کوسلام پیش کرتے ہیں اگر ایک جج بھی یہ فیصلہ کر دیتا تو نواز شریف کو مستعفی ہوجانا چاہئے تھاچہ جائیکہ یہاں دو جج فیصلہ دے رہے ہیں کہ نواز شریف صادق و امین نہیں رہے لہذا نواز شریف صاحب کو اخلاقی ،شرعی اور قانونی طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے۔