کرایہ داری ،ساﺅنڈ سسٹم،14فارنر ایکٹ،سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر16ملزمان گرفتار

Apr 21, 2017

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ ،ساﺅنڈ سسٹم ایکٹ ،سکیورٹی آرڈیننس اور14فارنر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف کاروائی کرتے ہوئے16ملزمان دھر لئے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر تھانہ صدر واہ پولیس نے مالک مکان آفتاب،کرایہ دار ندیم، طاہر،نعیم،عاطف،شعیب،تھانہ پیرودھائی پولیس نے طارق،نزاکت،عبدالرشید، تھانہ کہوٹہ پولیس نے اعجاز،مہتاب،عامر،اکرام،ساﺅنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ ٹیکسلا پولیس نے عامر،سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ ٹیکسلا پولیس نے محمد عامر،14فارنر ایکٹ کے تحت تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے شیر شاہ کےخلاف مقدمات درج کرلئے۔

مزیدخبریں