پانامہ فیصلہ،لاہور سمیت ملک بھر میں لیگیوں کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے،مٹھائیاں تقسیم :شکرانے کے نوافل

لاہور + فیصل آباد + ملتان (خصوصی رپورٹر + نمائندہ خصوصی + نامہ نگاروں سے + ایجنسیاں) پانامہ کیس کا فیصلہ آنے پر لاہور‘ ملتان‘ فیصل آباد‘ آزادکشمیر سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے جشن منایا۔ آتشبازی کی‘ مٹھائیاں تقسیم اور ریلیاں نکالیں۔ فیصل آباد میں بکرے کا صدقہ دیا گیا۔ ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے دفاتر اور اہم شاہراہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ لاہور سے خصوصی رپورٹر کے مطابق پانامہ کیس کا فیصلہ سامنے آتے ہی مسلم لیگی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور لوگ نوازشریف کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر پرویز ملک‘ جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر‘ چیف آرگنائزر سید توصیف شاہ‘ جوائنٹ سیکرٹری خواجہ سعد فرخ‘ ڈپٹی میئر سواتی خان‘ میاں طارق اور چودھری اللہ رکھا کی قیادت میں کارکنوں نے شکرانے کے نفل ادا کئے۔ مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ اور یوتھ ونگ کے کارکنوں نے ڈپٹی میئر رانا اعجاز حفیظ‘ جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ پنجاب سردار خالد ملک‘ سینئر نائب صدر عبدالکریم عاصی‘ صدر لیبر ونگ لاہور شہزاد انور‘ سیکرٹری اطلاعات یوتھ ونگ جواد صدیقی کی قیادت میں دفتر مسلم ٹاﺅن سے وحدت روڈ موڑ تک جلوس نکلا۔ جلوس کے شرکاءنوازشریف کے حق میں نعرہ لگا رہے تھے۔ مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین لاہو کی صدر شائستہ ملک‘ سیکرٹری نعیم بانو‘ کنول لیاقت اور ممبران ڈسٹرکٹ کونسل طیبہ فاروق اور غزالہ نصرت بیگ کی قیادت میں خواتین کارکنوں نے شکرانے کے نفل پڑھے اور مٹھائی تقسیم کی۔ والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وائس چیئرمین چودھری سجاد کی قیادت میں مسلم لیگی کارکنوں اور کونسلروں نے وزیراعظم نوازشریف سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق پانامہ فیصلہ کے پیش نظر ایم پی اے میاں طاہر جمیل کے ڈیرے پر جشن منایا گیا جہاں ایم پی اے طاہر جمیل نے کارکنوں کے ہمراہ بھنگڑے ڈالے۔ سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام نے ڈھول کی تھاپ پر ریلی نکالی اور ضلع کونسل چوک میں مٹھائی تقسیم کی۔ میونسپل کارپوریشن آفس میں جشن ہوا جبکہ اپوزیشن لیڈر شیراز کاہلوں کے ڈیرے پر بھی جشن مناتے ہوئے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر مٹھائی تقسیم کی گئی۔ تاجر رہنما حاجی اسلم بھلی نے گھنٹہ گھر چوک میں دس، بیس اور پچاس روپے والے نوٹ بڑی تعداد میں لٹائے جبکہ خواجہ محمد اسلام سابق ایم پی اے نے گھنٹہ گھر چوک میں کالا بکرا ذبح کیا۔ ڈپٹی میئر محمد امین بٹ نے گھنٹہ گھر چوک میں تین من مٹھائی تقسیم کی۔ ضلعی چیئرمین زکواة کمیٹی نذیر باجوہ چوہدری نے بھی ریلی نکالی۔ دوسری جانب پانامہ کیس میں دو ججز کی جانب سے نااہل قرار دینے پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے بھی بھنگڑے ڈالے۔ پی آئی اے ایئرلیگ کے صدر گوہر منیر اور شاہد عنایت کی قیادت میں بھی جشن منایا گیا۔ علاوہ ازیں لاہور میں صوبائی وزراءمرکزی و صوبائی رہنماﺅں اور کارکنوں نے خوشی میں ایک دوسرے کو گلے مل کر مبارکباد دی۔ اس موقع پر منوں کے حساب سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ صوبائی وزیر بلال یاسین‘ وحید گل‘ رانا تجمل‘ افضل کھوکھر‘ سید توصیف شاہ‘ خواجہ سلمان رفیق‘ میاں نصیر‘ یاسین سوہل‘ سیف الملوک کھوکھر‘ خواجہ احمد حسان‘ لارڈ میئر لاہور کرنل (ر)‘ مبشر جاوید سمیت دیگر کی طرف سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ کارکنوں نے لبرٹی چوک‘ مال روڈ‘ جیل روڈ‘ وحدت روڈ سمیت دیگر مقامات پر بھی جمع ہوکر اپنی قیادت کے حق میں پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ فیصل آباد‘ سیالکوٹ‘ سرگودھا‘ گوجرانوالہ‘ ڈیرہ غازی خان‘ راجن پور‘ حیدرآباد‘ نواب شاہ سمیت کئی شہروں میں (ن) لیگ کے کارکنو نے جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ وزیراعظم نوازشریف کے حق میں بڑی تعداد میں بینرز‘ پینا فلیکس آویزاں کئے۔ کارکنوں کے شیر آیا شیر آیا کے نعرے۔ فیصل آباد میں کارکنوں کی طرف سے بکروں کا صدقہ دیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ نے لاہور ہائیکورٹ میں جشن منایا اور پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد مٹھائی بانٹی۔راولپنڈی میں پانامہ کیس کے فیصلے سے قبل شہر کے مختلف علاقوں میں وزیراعظم نوازشریف کے حق میں بڑی تعداد میں بینرز اور پینافلیکس آویزاں کر دیئے گئے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی وزیراعظم نوازشریف کے حق میں بینرز اور پینافلیکس آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ بینرز اور پینافلیکسز پر نوازشریف کے حق میں اور یکجہتی کے الفاظ درج تھے۔ آزادکشمیر بھر میں مسلم لیگ ن کے کارکنان کا اظہار تشکر، دارالحکومت مظفرآباد میں برہان مظفر وانی شہید چوک میں کارکنان مسلم لیگ ن کا جشن، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان ، وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی، وزیر اطلاعات مشتاق احمد منہاس ، وزیر صنعت و حرفت نورین عارف، سابق صدارتی مشیر راجہ ساجد، ضلعی صدر ن لیگ ڈاکٹر راجہ محمد عارف ، لیگی رہنما چوہدری احسن منظور، شیخ سراج منیر، امداد علی طارق، راجہ ممتاز، اقبال عباسی، حاجی بشیر مغل، سید غضنفر علی شاہ ، فرخ ممتاز، چوہدری شفقت ایڈووکیٹ، سید ناصر شاہ ، شفیق انقلابی، سجاد سلہریا سمیت سینکڑوں عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ میاں محمد نوازشریف کے حق میں نعرے لگائے گئے، لیگی کارکنان نے ”روعمران رو“ اور گو ”عمران“ گو کے نعرے بھی لگائے۔ (ن) لےگ راولاکوٹ کا اعجازےوسف کی قےادت مےں جشن ،راولاکوٹ مےاں نواز شرےف اور فاروق حےدر کے نعروں سے گونج اٹھا ،ن لےگ کے ضلعی سےکرٹرےٹ راولاکوٹ مےں مٹھائےاں تقسےم ،آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کےا گےا ،سی پےک کو فےل کرنے کا عالمی منصوبہ اپنے انجام کو پہنچ گےا۔ ملتان میں فیصلے کے بعد مسلم لیگی کارکنوں نے ملتان میں جشن منایا۔مٹھائیاں بانٹی گئیں۔ میانوالی میں بھی مسلم لیگ کے کارکنوں نے جشن منایا۔ جاپانی ہاﺅس میں لیگی کارکنان نے جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا۔ بہاولپور سے نامہ نگار کے مطابق کارپوریشن لان میں فیصلہ آنے ے بعد میئر میونسپل کارپوریشن سید عقیل نجمی ہاشمی نے مٹھائی تقسیم کی۔ اس موقع پر ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی‘ مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق ایم پی اے سمیع اللہ چودھری مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین طاہر محمود جانباز و دیگر مسلم لیگ (ن) کے عہدیدار وکر بھی موجود تھے۔ میئر میونسپل کارپوریشن عقیل انجم ہاشمی‘ مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق ایم پی اے سمیع اللہ چودھری مارکیٹ کمیٹی بہاولپور کے چیئرمین طاہر محمود جانباز و دیگر مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کی قیادت میں میونسپل کارپوریشن سے پریس کلب تک ریلی بھی نکالی۔ مسلم لیگ (ن) ک رہنما ملک محمد اعجاز چنڑ‘ ملک محمد ظہیر چنڑ‘ ڈپٹی میئر میونسپل کاروپریشن ملک منیر چنڑ کی قیادت میں بھی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ میانوالی سے نامہ نگار کے مطابق میاں نوازشریف اور ان کے دونوں بیٹوں کو پانامہ لیس کیس پر جے ٹی آئی بنانے جے فیصلہ پر مسلم لیگ (ن) میانوالی کے عہدیداران اور کارکنان نے جنرل سٹینڈ سے پریس کلب میانوالی تک کاروں پر ریلی نکالی جس میں ایم این اے عبیداللہ شادی خیل‘ ضلع کونسل چیئرمین گل حمید روکھڑی‘ ضلعی صدر ساجد خان‘ ضلعی جنرل سیکرٹری حکیم محمد ایوب قریشی نے قیادت کی۔ پریس کلب کے گیٹ پر نوازشریف کے حق میں نعرے بازی کی۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے نامہ نگار کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی‘ ضلعی عہدیداروں اور کارکنوں نے جشن منایا مسلم لیگ کے ضلعی دفتر میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈںالے گئے۔ سٹی جنرل سیکرٹری محمد ناہید چودھری نے بھی صدر بازار میں مٹھائی تقسیم کی۔ اس موقع پر اظہاریکجہتی ریلی نکالی گئی جوکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب میں اختتام پذیر ہوئی جہاں اراکین صوبائی اسمبلی چودھری امجد علی جاوید‘ حاجی عبدالقدیر اعوان‘ چیئرمین میونسپل کمیٹی گوجرہ میاں عبدالسلام‘ سابق ایم پی اے سردار مسعود خان گادھی اور بیت المال کے سابق ضلعی چیئرمین چودھری ناصر اقبال ایڈووکیٹ نے کارکنوں سے خطاب کیا۔ کمالیہ سے نامہ نگار کے مطابق فیصلہ کے بعد مسلم لیگ کے کارکنان کا جشن‘ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے‘ مٹھائی تقسیم کی گئی۔ سٹی صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ حاجی شہزاد عامر چودھری کی زیرصدارت کارکنان نے آرے سٹاپ نمبر 3 پر جشن منایا۔ تقریب سے سٹی صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کمالیہ حاجی شہزاد عامر چودھری نے خطاب کیا۔ فیصلے کے انتظار میں شہر کے بازار اور مارکیٹیں تمام دن ویران رہیں۔ سیاسی ڈیروں اور الیکٹرانکس کی دکانوں پر شہریوں کا رش ۔ رہا۔ لمحہ بہ لمحہ ٹی وی چینلز کے ذریعے پانامہ لیس کی صورتحال سے باخبر ہوتے رہے۔ سروے میں شہریوں حاجی قریب احمد شاکر‘ ابراہیم‘ عبداللہ‘ عابد و دیگر افراد کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کے فیصلے کو دونوں جماعتوں کو دل سے قبول کرنا چاہئے۔ بھلوال سے نامہ نگار کے مساب سپریم کورٹ کے فیصلہ کی خوشی میں بھلوال میں جلوس نکالا گیا۔ جلوس کی قیادت چیئرمین بلدیہ ملک صفدر اقبال‘ کونسلر ان سید غلام عباس شاہ‘ احسان یوسف سیٹھی‘ افتخارحان‘ انصر اقبال‘ ناصر محمود و دیگر رہنما کر رہے تھے۔ جلوس جو بلدیہ چوک سےش روع وا مین بازار سے ہ۔وا مین بازار سے ہوتے ہوئے چوک ریلوے سٹیشن پہنچا۔ یہاں چیئرمین بلدیہ ملک صفدر اقبال نے خطاب کیا۔ جڑانوالہ سے نمائندہ نوائے وقت کےمطابق لیگی رہنماﺅں و کارکنوں‘ کونسلرز کے ہمراہ ڈھول کی تھاپ پر ریلی‘ (ن) لیگ کے چیئرمین میونسپل کمیٹی رائے مصطفی بابر کھرل وائس چیئرمین شیخ حبیب الرحمن‘ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدرآفتاب اکبر چودھری‘ کونسلر کی قیادت میں میونسپل کمیٹی سے کارکنوں کی ریلی‘ مٹھائیاں تقسیم کی گئیں جبکہ جگہ شرکاءریلی پر گل پاشی کی گئی۔ حیدرآباد سے عثمان اجمیری کے مطابق پاناما یس کے سپریم کورٹ فیصلے پر مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے فیصلہ کا خیرمقدم کیا۔ جہاں تک نوازشریف کو بحثیت وزیراعظم رہنا چاہئے یا نہیں پر تبصرہ کرنے والوں اے کہا کہ جب سپریم کورٹ کے سینئر ججو ںنے ان کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ دیا ہے تو اخلاقی طورپر میاں نوازشریف کو وزیراعظم کے عہدہ پر نہیں رہنا چاہئے۔ خود وزیراعظ نوازشریف استعفیٰ دیکر انتخابات کا اعلان کر جیں یا اپنی پارٹی میں ے کسی کو بھی نیا وزیراعظم پارلیمنٹ سے منتخب کروا کر موجودہ حکمت کے پانچ سال پورے کرلیں۔ عمران خان کی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے لوگوں نے کا کہ عمران خان صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔صفدرآبادسے نامہ نگار کے مطابق ملسم لیگی قیاد تنے ریلی کا آغاز ریل بازار سے شروع کیا اور دفتر پریس کلب اختتام پذیر ہوئی۔ ڈاکٹر عبدالرزاق‘ رانا جمشید علی خان‘ محمد یوسف جٹ‘ چودھری شوکت علی سرویا‘ عبدالقیوم رحمانی‘ جاوید اقبال‘ عبدالمجید میو‘ محمد اصغر علی کونسلر‘ نوید الرحمن کونسلر‘ ملک مبارک علی‘ حاجی عبدالجبار کونسلر‘ میں محمد اشرف‘ میاں وسیم‘ گلفام‘ طیب‘ منظور بھٹی‘ اشرف فوجی‘ رانا فیصل نے کی۔ نوجوانوں نے بھنگڑے ڈالے۔‘ ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔ علاوہ ازیں چیئرمین خا لد محمو بھٹی اور سیٹھ رضوان وائس چیئرمین نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد وزیر اعظم میاں نواز شریف کے حق میں ریلی نکا لی۔ریلی میںکونسلران سید زاہد بخاری ، راشد جٹ،ملک محمد افضل ،ڈاکٹر تنویر اختر ،خا لد پرویز زرگر ، حا فظ محمدامین ،ڈاکٹر عبدالرزاق اور ملک شہزا د جاوید سمیت سینکڑو ں کارکنو ں نے بھر پور شرکت کی۔ معروف مسلم لیگی شخصیت جاوید مجید نے سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ زبردست ریلی نکالی نوجوان ڈھول رقص کرتے رہے مٹھائی تقسیم کی گئی۔پھلروان سے نامہ نگار کے مطابق کارکوں نے گولے بجائے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ایک دوسرے کو مبارکباد دیکر خوشی کا اظہار کیا گیا۔ جھنگ سے نامہ نگار کے مطابق کارکنوں کا جشن بھنگڑے ڈالے گئے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ضلعی رہنما حاجی آزاد ناصر انصاری کی قیادت میں میلاد چوک جھنگ سٹی سے ایک ریلی نکالی گئی چئرمین ضلع کونسل نواب بابر علی خان وائس چیئرمین اقبال جبوآنہ سید محمد عباس ایم پی اے نواب خرم خان ایم پی اے مہر خالد محمود سرکانہ چیئرمین بلدیہ شیخ نواز اکرم کونسلرز چیئرپرسن زکوٰة عشر کمیٹی عابدہ بشیر نے ریلی کا استقبال کیا۔ پریس کلب کے باہر اختتام پذیر ہوئی۔ ننکانہ صاحب سے نامہ نگار کے مطابق ایم این اے ڈاکٹر شذرہ منصب علی خاں، ایم پی اے ملک ذوالقرنین ڈوگر اور مسلم لیگی رہنما چوہدری محمد شفیع نے کارکنوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں ۔ایم این اے ڈاکٹر شذرہ منصب علی خاں نے ریلی بھی نکالی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی آفیسر سپورٹس ننکانہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی اس موقعہ پر مسلم لیگ یوتھ ونگ ضلع ننکانہ صاحب کے صدر بلال اعجازشاہ ، چیئرمین یونین کونسل کھیاڑے کلاں عامر ذوالقرنین ڈوگر کے علاوہ کونسلرز ودیگر چیئرمینوں اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق جشن‘ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اورمٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ بکروں کا صدقہ دینے کے ساتھ ریلیا بھی نکالیں۔ (ن) لیگ کے پہلوان نے فیصلے سے قبل ہی پی ٹی آئی کے پہلوان کو چاروں شانے چت کر دیا تھا۔ ممبر صوبائی اسمبلی عمران خالد بٹ اور ڈپٹی میئر سلمان خالد پومی بٹ کے ڈیکرے پر کنارکنان بڑی تعداد میں جمع ہو گئے جہاں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالنے کے علاوہ مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ ممبرصوبائی اسمبلی عمران خالد بٹ اور ڈپٹی میئر سلمان خالد پومی بٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو حق سچ کی فتح قرار دیا۔ علاوہ ازیں ممبر صوبائی اسمبلی توفیق بٹ کی قیادت میں ریلی گلشن قابال پارک سے لیکر گوجرانوالہ پریس کلب تک نکالی گئی۔ اس موقع پر پایم پی اے نے کارکنوں سے خطاب کیا۔ گکھڑمنڈی سے نامہ نگار کے مطابق میر مظہر بشےر، چیئرمین میونسپل کمیٹی میر ظفر بشیر، کونسلر عبدالرزاق بٹ نے نواز شرےف کے حق میں آنے پر بلدیہ گکھڑ کے ہال میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔ پنڈی بھٹیاں سے نامہ نگار کے مطابق لیگی کارکنوں نے مٹھائی تقسیم کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکن صدر مارکیٹ کمیٹی شہباز احمد خاں ایڈووکیٹ، زین امتیاز، رانا لیاقت علی، حافظ نظیر، محمدعمران لودھراں، بزنس کمیونٹی کے صدر شیخ مبشرالحسن قادری و دیگر موجود تھے۔ بہاولنگر سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق لیگی کارکن میونسپل کمیٹی بہاولنگر میں جمع ہو گئے۔ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور کارکنان میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ن و ایم پی اے رانا عبدالرﺅف نے لیگی کارکنان سے خطاب کیا۔ مسلم لیگی عہدیداران چوہدری حسن مر تضیٰ، شیخ محمد یٰسین، مر کامران قدیر، سید نثار حسین شاہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر لیگی کونسلرز اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ بورے والا سے نامہ نگار کے مطابق مسلم لیگی کارکنوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔ حاصل پور سے نامہ نگار کے مطابق کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے، مٹھائی تقسیم کی۔ اسلام آباد سے صباح نیوز کے مطابق مسلم لیگ کے رہنماوں نے طاقت کی علامت کا رنگ ”پرپل“ سجا کر اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا۔ بڑے کیس کا بڑا فیصلہ سننے کے لئے مسلم لیگ کے رہنما سپریم کورٹ پہنچے۔ ساتھ ہی انہوں نے طاقت کی علامت ”پرپل“ رنگ سجا کر مخالفین کو اپنی سیاسی قوت کا پیغام بھی دیا۔ باوقار انداز، زیرلب مسکراہٹ، اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگ زیب پرپل رنگ کا سوٹ زیب تن کئے سپریم کورٹ پہنچیں ۔ وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک بھی لائٹ گرے ڈبل بریسٹ سوٹ میں ملبوس پرپل ٹائی لگائے مسکراہٹیں بکھیرتے ان کے ہمراہ تھے۔ طلال چوہدری نے بھی ”پرپل“ رنگ کی ٹائی باندھ رکھی تھی۔ دانیال عزیز کی ٹائی کا رنگ بھی تھا تو پرپل لیکن رنگ کچھ کچھ ہلکا تھا تاہم ان کی گفتگو جارحانہ تھی۔ شیخوپورہ سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق سپریم کورٹ سے پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کی خوشی میں چیئرمین ضلع کونسل احمد عتیق انور کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی جو پرریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں وائس چیئرمین ضلع کونسل خان جہانزیب خان، حاجی اکرام سعید بھٹی، ضلعی صدر شعبہ خواتین عطیہ افتخار، ضلعی جنرل سیکرٹری بینش قمر ڈار، ممبر ضلع کونسل مسز عاصمہ رضوان، ایڈیشنل چیف وارڈن قمر اقبال ڈار، ضلعی صدرمسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ شیخ نعمان ریاض کابلی سمیت (ن) لیگی رہنماﺅں اور مرد و خواتین کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی۔ شرکاءریلی نے ہاتھوں میں وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کے تصاویری پورٹریٹ اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ سانگلاہل سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق پانامہ لیکس کے فیصلہ پر مسلم لیگ ن نے جشن منایا، شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، شہر”شیر اک واری فیر“ کے نعروں سے گونجتا رہا، وزیر اعظم میاں نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی گئی ، لیگ ن پی پی 170کے رہنما میاں اعجاز حسین بھٹی کے ڈیرہ پر بھی جشن منایا گیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی،جشن میں چیئرمین حسن شاہ نواز ملہی،میاں کاشف بھٹی ،میاں طاہر ،مرزا ثقلین اور کونسلرز نے بھی شرکت کی، کارکنوں نے آتش بازی کی، وفاقی وزیر امور کشمیر،گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر کے پبلک سیکرٹریٹ میں بھی اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ سنتے ہی کارکنوں نے جشن منایا اورنعرے بازی کی،مسلم لیگ ن کے سیکرٹری مالیات شیخ طاہر رفیق کے دفتر میں بھی مٹھائی تقسیم کی گئی۔ سمندری سے نامہ نگار کے مطابق پانامہ فیصلہ پر سمندری میں مسلم لیگ (ن) کا جشن، ایم پی اے راﺅ کاشف رحیم خاں کے دفتر مارکیٹ کمیٹی میں ڈھول کی تھاپ پر رقص مٹھائی تقسیم کی گئی۔ اوکاڑہ سے نامہ نگار کے مطابق پانامہ لیکس مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما چوہدری فیاض ظفر کی قیادت میں ریسٹ ہاﺅس سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی جو اوکاڑہ پریس کلب چوک میں پہنچ کر اختتام پذیر ہو گئی ریلی میں موجود ہزاروں لیگی کارکنان نے میاں نواز شریف کے حق میں زبر دست نعرے بازی کی ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج کے بھائی فیاض ظفر نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ حق اور سچ کی جیت ہے۔ فےروزوالہ سے نامہ نگار کے مطابق کوٹ عبدالمالک ، فےروزوالہ اور قلعہ ستار شاہ مےں مسلم لےگ ن کے کارکنوں نے پانامہ لےگ کا تارےخی فےصلہ وزےراعظم مےاں نواز شرےف کے حق مےں آنے پر بھر پور جوش و جذبہ سے جشن مناےا،رےلےاں نکالی اور جگہ جگہ مٹھائےاں تقسےم کی گئےں۔ رکن پنجاب اسمبلی پےر محمد اشرف رسول کی قےادت مےں ےونےن کونسل قلعہ ستار شاہ مےں عالی شان تقرےب منعقد ہوئی۔ جس مےں ےونےن کونسل قلعہ ستار شاہ کے چئےرمےن رانا محمدآصف ،وائس چئےرمےن عقےل شاہ بخاری ، امجد حسےن بخاری ، فےاض احمد انصاری، ڈاکٹر نعےم ملک، مصطفی منج ، فاروق احمد اور ظفر علی بخاری کے علاوہ مسلم لےگ کے کارکنوں کی بڑی تعدا د نے شرکت کی۔ تارےخ ساز فےصلہ پر کارکنوں نے مٹھائےاں تقسےم کےں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...