اسلام آباد (نیوزرپورٹر) غوری ویلفیئر اینڈ مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے ایک ہفتہ سے خراب فیز 4A غوری ٹائون اسلام آبادکی موٹر تبدیل کروا کر پانی کی سپلائی بحال کروا دی۔ تفصیلات کے مطابق غوری ٹائون فیز 4A کی موٹر گذشتہ ایک ہفتہ سے خراب تھی جسے کمپنی والے ٹھیک کروانے میں پس و پیش کر رہے تھے۔ گذشتہ روز کمپنی والوں سے کامیاب مذاکرات کر کے ڈیڑھ لاکھ کی خطیر رقم سے نئی موٹر لگوا کر پانی کی سپلائی بحال کروا دی گئی۔ اس سلسلے میں رانا عبدالقیوم ایڈوکیٹ صدر ایسوسی ایشن نے مرکزی کردار ادا کیا اور کمپنی والوں سے کامیاب مذاکرات کر کے انہیں نئی موٹر خریدنے پر مجبور کیا۔ ان کے ساتھ مذاکرات میں محب الرحمن خٹک،ملک عبدالوحید اعوان، ملک عامر احسان، ملک زرافت، ملک بنارس، جمیل جدون، راجہ احسن، ملک ظفر، ملک زاہد، شیخ دین محمد، ملک اورنگ زیب، سردار بلاول، تاج محمد تنولی، سید بادشاہ اور چودھری مختار صاحب شامل تھے۔ ایسوسی ایشن فیز میں ترقیاتی کام جاری رکھے ہوئے ہے جس سے رہائشیوں کو بہت فائدہ ہو رہا ہے اور انہیںان کے حقوق مل رہے ہیں۔ ایسوسی ایشن نے قبرستان اور پارک کو تعمیر بھی کروایا تھا۔ایسوسی ایشن نے پانی کے بل کے نادھندگان کو بقایا جات جلد جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔
غوری ویلفیئر اینڈمینجمنٹ ایسوسی ایشن نے فیز 4Aکا پانی بحال کروا دیا
Apr 21, 2018