کراچی(کامرس ڈیسک)جی ای رینیو ایبل انرجی(GE: NYSE) اور ہوا انرجی (پرائیویٹ) لمیٹڈنے جمعرات کوجھمپیر، سندھ میں گھارو- کیٹی بندر ونڈ کوریڈور میں 50MWکے ونڈ فارم ہوا پاور پراجیکٹ کا افتتاح کیا، جس سے پاکستان میں قابل تجدید توانائی کی افزائش مزید آگے بڑھے گی۔یہ پراجیکٹ 29, 1.7-103 ونڈ ٹربائنز کے ساتھ نصب کیا گیا ہے ،جس پر پاور چائنا نے انجنئرنگ، پروکیورمنٹ اینڈ کنسٹرکشن(ای پی او) کنٹریکٹر کی حیثیت سے عمل درآمد کیا۔50 میگاواٹ کا یہ پراجیکٹ پاکستان میں جی ای کے جدید ونڈ ٹربائنز کو استعمال کرنے والا چوتھا پراجیکٹ ہے۔جی ای، ونڈ ٹربائنز کے علاوہ ،سمجھوتے کے حصے کے طور پر دس سالہ آپریشنز اینڈ مینٹی نینس سروسز بھی فراہم کرے گی ۔مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور ترکی میںڈاکٹر منار المنیف اورفرمان لودھی نے کہا کہ" جی ای، پاکستان میں چھہ دہائیوں پر محیط تعاون اور شراکت کے قیمتی ورثے کی حامل ہے ۔
جھمپیر میں ہوا پاور پراجیکٹ کاافتتاح ونڈ پاور پورٹ فولیومیں توسیع
Apr 21, 2018