کراچی( اسٹاف رپورٹر)سڑک اور فٹ پاتھوں سے رکاوٹیں ہٹانے سے متعلق عدالتی احکامات کو بعض وفاقی اداروں نے ہوا میں اڑا دیا شہریوں سے پیدل چلنے کا حق بھی چھن گیا ہے سندھ ہائی کورٹ او ر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری سے چند فرلانگ کے فاصلے پر کوسٹ گارڈز کے گیسٹ ہائوس کے سامنے فٹ پاتھ اور سڑک کا ایک حصہ رکاوٹوںکی نذر ہوگیا ہے جہاں سیکیورٹی کے نام پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود ان رکاوٹوں کو نہیں ہٹایا گیا۔
سڑکوں فٹ پاتھوں پر رکاوٹیں ہٹانے کے احکامات ہوامیں اڑا دیئے گئے
Apr 21, 2018