سوات(نامہ نگار)سوات میں پانچویں روز بھی موسلادھار بارش وبرفباری کاسلسلہ جاری رہا، سیاحتی علاقے کالام میں 20 سال بعد اپریل کے مہینے کے آخر میںایک فٹ تک برف باری کے بعدپوری وادی نے سفید چادر اُوڑھ لی،درجہ حرارت پھر منفی تک چلاگیا،کالام، اوشو، مٹلتان، اتروڑ، گبرال اور ملحقہ علاقہ جات میں ایک فٹ سے زائد پڑنے والی برف کی وجہ سے شدید سردی کی لہر نے علاقے کی لوگوں سمیت سیاحوں کے دانت بجادئے ، سوات کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ کالام میں پہاڑوں کے بعد مین بازار اور ملحقہ علاقوں میں بھی گزشتہ شب شدید برف باری کے بعد پوری وادی سفید برف سے ڈھک گئی ہے جس کی وجہ سے ضلع بھر میں سردی کی شدید لہر قائم ہوگئی ہے۔ ملکہ کوہسار مری میں ماہ اپریل کے ان ایام میں جمعہ کے روز اچانک ہی خلاف معمول شدیدبرفباری کا سلسلہ شروع ہوا جو قریباً اڑھائی گھنٹے تک جاری رہا ۔اس دوران مری شہر میں قریباً تین انچ جبکہ ملحقہ بالائی گلیات میں چھ انچ سے زائد برف پڑی جس نے مری سمیت گلیات کو ایک مرتبہ پھرسے برف کا سفید لبادہ پہنا دیا۔ لوگ سردی سے بچنے کیلئے آگ جلانے سمیت گرم کپڑوں کے استعمال پر مجبور ہوگئے ہیں ، لوگوں نے خشک سالی کے باعث موسم گرم ہونے پرجو جیکٹ اور کوٹ وغیرہ صندوقوںمیں بند کئے تھے اب سردی دوبارہ لوٹ آنے پر انہیں ڈھوند ڈھونڈ کا نکال رہے ہیں، علاقے کی بزرگوںکے مطابق بیس سال بعد اپریل کے مہینے کی آخر میں اس شدت کی برفباری دوبارہ دیکھ رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کئی روز سے جاری بارش وبرف باری کا یہ سلسلہ آج ہفتہ کے دن تک جاری رہنے کے بعد ختم ہونے کا امکان ہے تاہم کاشت کار بارش وبرف باری کے موجودہ سلسلے کو موسمی فصلوںکیلئے خوش آئند قراردے رہے ہیں۔
پانچویں روز بھی بارش
سوات ‘پانچویں روز بھی بارش وبرفباری ‘ وادی نے سفید چادر اُوڑھ لی
Apr 21, 2018