بینظیر ائرپورٹ کا نام تبدیل کرنا سویلین ہیروز کی بے توقیری‘ رضا ربانی: وزیراعظم کو خط

اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے سابق چیئرمین سینٹ اور سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا کہ بے نظیر ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرنا بدقسمتی اور سویلین ہیروز کی بے توقیری کی مثال ہوگی، محترمہ بےنظیر بھٹو آئین کی حکمرانی ، قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے لئے لڑنے والی ایک بہادر لیڈر تھیں، بے نظیر کی شہادت کی یاد میں اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام ان کے نام سے رکھا گیا، لگتا ہے ایئرپورٹ کا نام سول ایوی ایشن کے بیوروکریٹس کے کہنے پر تبدیل کیا جا رہا ہے، وزیر اعظم کو بینظیر بھٹو ائیرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کے بلاجواز اور اس نامناسب فیصلے کو واپس لینا چاہئے۔ جمعہ کو سینیٹر میاں رضا ربانی نے بینظیر بھٹو ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرنے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ۔ بے نظیر ائرپورٹ کا نام تبدیل کرنا بدقسمتی اور سویلین ہیروز کی بے توقیری کی مثال ہوگی۔ خط میں مطالبہ کیا گیا کہ آپ کو یہ بلاجواز اور اس نامناسب فیصلے کو واپس لینا چاہئے۔
رضا ربانی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...