پشاور(بیورورپورٹ)قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمدخان شےرپاﺅنے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے پختونوں کے ساتھ متعصبانہ روےہ اور امتےازی سلوک نے ان میں پائی جانے والی ماےوسےوں اور محرومےوں کو مزےد تقوےت دی ۔انھوں نے کہا کہ ےہ پختون قوم کی بڑی بد قسمتی تھی کہ 2013کے انتخابات کے بعد ان پر پی ٹی آئی جےسے خود غرض، مفادپرست اور غےر سنجےدہ حکمران مسلط ہوئے جن کا مقصد اقتدار کی کرسی کے حصول کے سواکچھ اور نہیں تھاانھوں نے کہا کہ پختون پی ٹی آئی کا اصل چہرہ جان چکے ہیں اور وہ آنے والے انتخابات میںووٹ کے ذرےعہ ان کو مسترد کرکے اےسے حکمرانوں کو منتخب کرےں گے جو صحےح معنوں میں ان کے حقوق کےلئے جدوجہد کر سکے ان خیالات کا اظہار انھوں نے وطن کور پشاور میں اےک شمولیتی پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرپی ٹی آئی ضلع ہنگو کے معروف سےاسی و سماجی شخصےت اعصام الدےن اورکزئی نے اپنے ساتھےوں اور خاندانوں سمےت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
شیر پا¶