فضل الرحمن سمیت اہم سیاسی شخصیات کی سیکورٹی پر مامور 27پولیس اہلکار واپس

لکی مروت (نامہ نگار) چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایت پر ڈی پی او عارف شہباز خان نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سمیت ممبران اسمبلی، سابق پولیس افسران اور دیگر کئی اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ ڈیوٹی دینے والے 27پولیس اہلکاروں کو واپس بلالیا جن شخصیات سے پولیس اہلکار واپس بلائے گئے ہیں ان میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ،پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے کرنل امیر اللہ مروت ،ایم پی اے منورخان ،ایم پی اے انور حیات ،ایم پی اے نور سلیم خان،ایم پی اے زرین ضیاء،سابق سینیٹر عثمان سیف اللہ ،سابق سینیٹر سلیم سیف اللہ خان ،ڈی آئی جی رحمت خان ،سابقہ ایڈیشنل آئی جی مجید خان مروت ،سابق آئی جی پی دل جان خان ،سابق ایس پی اقبال مروت شہید کی فیملی ،اے آئی جی اختر علی شاہ ،ڈسٹرکٹ ناظم اقبال حسین ،ڈسٹرکٹ نائب ناظم عرب خان ،پبلک سیفٹی کمیشن چیئرمین نیک نواز ،اہل تشیع رہنما افگار بخاری اور جہانگیر سیف اللہ شامل ہیں تمام پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اگلی تعیناتی کے لئے پولیس لائنز میں رپورٹ کریں واضح رہے کہ ضلع بھرمیں امن و امان اور سیکیورٹی کے لئے اِس وقت لگ بھگ آٹھ سو پولیس اہلکارتعینات ہیں جو ناکافی ہیں اورعوامی حلقوں کی جانب سے بارہا مزید پولیس نفری کی بھرتی کے مطالبات دہرائے گئے ہیں۔
27پولیس اہلکار واپس

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...