لاہور (خبرنگار) شاعر مشرق، حکیم الامت، مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی 80ویں برسی کے موقع پر آج ہفتہ 21 اپریل کو ساڑھے دس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظم میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہورہی ہے۔ تقریب کی صدارت تحریک پاکستان کے مخلص کارکن، سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے۔ نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد، علامہ محمد اقبال کی بہو جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال، سینیٹر پروفیسر ساجد میر، علامہ محمد اقبالؒ کے پوتے ولید اقبال ایڈووکیٹ، خانوادہ¿ حضرت سلطان باہوؒ صاحبزادہ سلطان احمد علی، سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت میاں میرؒ پیر سید ہارون علی گیلانی، ماہر اقبالیات سید اکرم اکرام شاہ اور دانشور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری خطاب کریں گے۔ تقریب کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔
برسی