تمام سیاسی جماعتیں ”ووٹر کو عزت دو“ کا عہد کریں: حافظ حسین احمد

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) متحدہ مجلس عمل رابطہ کمیٹی کے رہنما اور جمعیت علما اسلام (ف) کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ "ووٹ کو عزت دو" کی بجائے سیاسی پارٹیاں" آئندہ کیلئے ووٹرکو عزت دو" کا وعدہ کریں۔بدقسمتی سے مسلم لیگ (ن ) نے پانامہ پہ پارلیمنٹ کو عزت نہ دے کرخود احتسابی اختیار کو عدلیہ کے سپرد کردیا. متحدہ مجلس عمل میں شامل بعض پارٹیوں کا پارلیمانی تعاون پارلیمنٹ اور صرف پارلیمنٹ تک ھے۔مجھے کیوں نکالا" کے بیانیہ سے ایم ایم اے کا کوئی تعلق نہیں۔ "ووٹ کو عزت دو"کی تحریک سے پہلے سیاسی قائدین" پارلیمنٹ کی عزت اور اہمیت" کا حلف تو اٹھائیں. اس سے ووٹ کی عزت بھی انشااللہ خود بخود بحال ھوجائیگی۔ اس امر کا اظہار انھوں نے جمعہ کو جمعیت علماءاسلام کے مرکزی جنرل کونسل کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے "جامعہ مطلع العلوم" میں ان سے ملاقات کی۔
حافظ حسین احمد

ای پیپر دی نیشن