اسلام آباد + جہانیاں(آن لائن) مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا80واں یوم وفات 21اپریل ہفتہ کو منایا جائے گا اس سلسلے میں لاہور، جہانیاں سمیت ملک بھر میں سرکاری و غیر سرکاری سطح پر تقاریب،تقریری مقابلوں،سیمینارز،مذاکروں اور دیگر پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا جس میں حکیم الامت ڈاکٹر علامہ اقبالؒ کی تحریک پاکستان کیلئے عظیم خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ پی ٹی وی اور نجی ٹی وی چینلز بھی خصوسی پروگرام نشر کریں گے۔شاعر مشرق علامہ اقبال ممتاز قانون دان اور تحریک پاکستان کی اہم شخصیت تھے اور اردو اور فارسی کے ممتاز شاعر تھے وہ21اپریل1938ءکو60برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
علامہ اقبال / یوم وفات