لندن (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم نوازشریف نے لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری اہلیہ کا علاج ہو رہا ہے‘ کمیوتھراپی ہو چکی ہے۔ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ اگر کینسر دوبار ہ نمودار ہوا تو سرجری ہو گی۔ ریڈیو تھراپی کے بعد نتائج دیکھیں گے کہ سرجری کی ضرورت ہے یا نہیں۔ کلثوم نواز اور تمام بیماروں کیلئے دعاﺅں کی درخواست کی ہے۔ مریم نواز نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ والدہ کی صحتیابی کیلئے قوم سے دعاﺅں کی اپیل ہے۔ والدہ کمزوری کے باعث سہارے کے بغیر نہیں چل سکتیں۔ کلثوم نواز کی ریڈیو تھراپی ہو رہی ہے۔
نوازشریف/ مریم