پیپلزپارٹی‘ مسلم لیگ (ن) نے نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرلیا: نجی ٹی وی کا دعویٰ

اسلام آباد (صباح نیوز) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرلیا۔ نام کا اعلان مئی کے وسط تک نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں سیاسی جماعتیں سندھ ،پنجاب اور بلوچستان کے نگران وزرائے اعلی پر بھی مشاورت کر رہی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق باہم رضامندی سے نام کا اعلان مئی کے وسط تک التوا میں رکھا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران سیٹ اپ پر وزیراعظم شاہد خاقان کو ن لیگ اور خورشید شاہ کو پیپلز پارٹی کی قیادت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ اس حوالے سے جب خورشید شاہ سے پوچھا گیا کہ نگراں وزیر اعظم کس صوبے اور کون سے شعبے سے ہو گا؟ تو خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ابھی کچھ بھی کہنا تمام حکمت عملی پر کلہاڑا مارنے کے مترادف ہو گا۔
نگران وزیراعظم

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...