قومی کرکٹرز کی باﺅلنگ بیٹنگ فزیکل ٹریننگ فہیم اشرف ٹیسٹ فارمیٹ کا مستقل حصہ بننے کیلئے پرعزم

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)کے خوشگوار موسم میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ انگلینڈ کے لیے لگائے گئے کیمپ میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔ شاداب خان فلو کے باعث ٹریننگ میں حصہ نہ لے سکے۔کیمپ کے پہلے روز سخت گرمی میں کھلاڑی نڈھال نظر آئے لیکن دوسرے روز انہوں نے خوب انجوائے کیا اور انہیں یوں محسوس ہوا جیسے آئرلینڈ کی کنڈیشنز میں انہیں ٹریننگ کا موقع مل گیا ہو۔ٹریننگ کے دوسرے روز لاہور میں بادل چھائے رہے اور ہوا چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ میدان کے اطراف میں تیز ہوائیں چلنے سے باﺅلرز کی لائن اور لینتھ بھی متاثر ہوئی، بیٹسمین سٹروک کھیلنے میں دشواری محسوس کرتے رہے۔کئی کرکٹرز نے خود کو ٹریننگ کے بعد ٹھنڈی ہوا سے محفوظ رکھنے کے لیئے تولیے لپیٹ لیئے۔کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے بعد فیلڈنگ ڈرلز کیں۔ کپتان سرفراز احمد نے کیپنگ پریکٹس پر فوکس کئے رکھا۔نیٹ پر کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باﺅلنگ کی پریکٹس کی جبکہ لیگ سپنر شاداب خان فلو کی وجہ سے ہلکے بخار میں مبتلا ہو گئے اور ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لے سکے۔ قومی ٹیم کے آل رونڈر فہیم اشرف قومی ٹیسٹ ٹیم کا مستقل حصہ بننے کیلئے پرعزم ہیں۔دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی تیاری کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے آل راونڈر نے کہا کہ اپنی فارم اور فٹنس برقرار رکھتے ہوئے تینوں فارمیٹ میں صلاحیتوں سے انصاف کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹر بننا ہر نوجوان کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے،خوش ہوں کہ مجھے طویل فارمیٹ کیلیے قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی ایک چیلنج ہے جس کا سامنا کرنے کیلئے بھرپور تیاری کر رہا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں فہیم اشرف نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں 4 روزہ میچز کھیل چکا، لاہور میں انگلینڈ سے ملتی جلتی پچز فراہم کی گئی ہیں، آئرلینڈ اور انگلینڈ دونوں کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ قومی ٹیم 22 اپریل کی شب انگلینڈ روانہ ہوگی، گرین کیپس آئر لینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ 11 مئی اور اس کے بعد 24 مئی اور یکم جون سے انگلینڈ کیخلاف دو ٹیسٹ میچز کھیلیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...