کلب لائسنسنگ سیمینار، شرکاءکو قواعد و ضوابط سے آگاہی دی گئی

Apr 21, 2018

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پی ایف ایف کے زیر اہتمام کلب لائسنسنگ سیمنار کا انعقاد کراچی میں ہوا، پاکستان پریمیئر لیگ کا حصہ بننے والے کلبز اور ڈیپارٹمنٹس کے نمائندے شریک ہوئے،شرکاءکو لیگ ڈویلپمنٹ اور کلب لائسنسنگ شعبہ کے سربراہ شاہد کھوکھر نے قوائدوضوابط سے آگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایف ایف کے زیر اہتمام کلب لائسنسنگ سیمنار کا انعقاد گزشتہ روز رسول ایوی ایشن ہیڈکوارٹرز کراچی میں ہوا، پاکستان پریمیئر لیگ کا حصہ بننے والے کلبز اور ڈیپارٹمنٹس کے نمائندے شریک تھے، اس موقع پر لیکچر دیتے ہوئے پی ایف ایف لیگ ڈویلپمنٹ اور کلب لائسنسنگ شعبہ کے سربراہ شاہد کھوکھر نے شرکائکو قوائدوضوابط سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ممبر ملکوں کیلئے لازم قرار دیا گیا ہے کہ اے ایف سی چیمپئن شپ میں صرف ان کلبز کو نمائندگی کی اجازت دی جائے۔

جو لائسنسنگ کے تقاضوں پر پورا اترتے ہوں،اس لئے پاکستان کے کلبز کو ان قواعدوضوابط اور شرائط سے آگاہی دینا اور ان پر عمل درآمد یقینی بنانا پی ایف ایف کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کلب لائسنسنگ کی فوائد سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شرائط پر عمل درآمد سے کلبز کے معاملات میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں بلکہ آسانی پیدا ہوگی اور کھیل کے فروغ کا عمل منظم انداز میں آگے بڑھایا جاسکے گا۔ شاہد کھوکھر نے واضح کیا کہ کلب لائسنسنگ کے تقاضوں پر پورا نہ اترنے والے کلبز کو اے ایف سی کپ میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی، اس لئے قومی سطح پر ہمیں اپنے کلبز کا تنظیمی ڈھانچہ انہی خطوط پر استوار کرنا ہوگا۔دریں اثناءسیمینار کے بعد نیشنل چیلنج کپ کے منیجرز کی میٹنگ بھی ہوئی جس میں ایونٹ کے انتظامی امور پر بات چیت کی گئی، ٹیموں کے کوچز بھی موجود تھے، بعدازاں نیشنل چیلنج کپ 2018میں حصة لینے والی ٹیموں نے مینیجرز میٹنگ میں شرکت کی ، ٹورنامنٹ کے ڈراز کی تقریب بھی ہوئی۔ شہزاد انور ڈئیریکٹر ٹیکنیکل پی ایف ایف نے مینیجر میٹنگ اور ڈراز کی تقریب کنڈکٹ کی۔ کے پی ٹی سٹیڈیم کراچی میں 21 اپریل سے شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پی ایف ایف کے سینئر نائب صدر اور سندھ کے صدر سید خادم علی شاہ ہونگے،افتتاحی میچ میں کل چار بجے سہ پہرنیشنل بینک اور اشرف شوگر ملز کی ٹیمیں ن مد مقابل ہونگی۔

مزیدخبریں