مناکو(سپورٹس ڈیسک)عالمی نمبر ایک سپین کے رافیل نڈال پانچویں سیڈ آسٹریلیا کے ڈومنیک تھائم کو شکست دے کر مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنا منٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میں 67منٹ کے مقابلے کے بعد حریف کھلاڑی کو چھ صفر اور چھ دو سے یکطرفہ مقابلے میں شکست دی ۔ اکتیس سالہ رافیل نڈال سیمی فائنل میں بلغاریہ کے گریگور دیمتروف سے مقابلہ کریں گے ۔ بلغاریہ کے گریگور دیمتروف نے کوارٹر فائنل میں بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن کو چھ چار اور سات چھ سے شکست دی تھی ۔
دیگر کوارٹر فائنل میں جاپان کے کی نشیکوری اور کروشیا کے سیکنڈ سیڈ میرین سیلک جبکہ الیگزینڈر ژاروی اوررچرڈ گیسکوئٹ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔