یورپی یونین کے 60ممبران نے رواں سال روس میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک) یورپی یونین کے 60ممبران نے رواں سال روس میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا ۔ انہوںنے الزام عائد کیا کہ روس نے یورپ کا مذاق اڑایا ہے ۔ یورپی یونین کے تمام ممالک برطانیہ اور دیگر ممالک آئس لینڈ اور دوسروںکی طرح فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران اپنے وفود روس نہ بھیجیں۔میگا ایونٹ چودہ جون سے شروع ہوگا۔برطانیہ نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ ان کے وزراءاور شاہی خاندان کے افراد فیفا ورلڈ کپ سے دور رہیں گے ۔ آئس لینڈ نے برطانیہ کی حمایت میں اپنے وفود نہ بھیجنے کا اعلان کیا تھا ۔پارلیمنٹیرنز نے کہا کہ ہم مانتے ہیں کھیلوں کے ذریعے تعلقات بہتر ہوتے ہیں اور یہ ممالک کے درمیان پلوں کا کردار ادا کرتے ہیں لیکن روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کو دوسرے ممالک میں ہونے والے کھیلوں کے دوسرے بڑے ایونٹس کے ساتھ نہیںملایاجاسکتا ہے ۔ لکھے گئے خطوط میں کہا گیا ہے کہ روس میں ہونے والے ایونٹ کا استقبا ل نہیں کیا جائے گا۔ یورپی ممالک کے حکمرانوں کو چاہئے کہ روسی اقدامات کی حمایت نہ کریں اور فیفا ورلڈ کا بائیکاٹ کردیں ۔

ای پیپر دی نیشن