ڈار ہاکی اکیڈمی کے 3 کھلاڑی یوتھ اولمپک ایشین کوالیفائر ٹیم میں منتخب

Apr 21, 2018

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) یوتھ اولمپک ایشین کوالیفائر کے لیے منتخب ہونے والی پاکستان کی 9 رکنی ٹیم میں تین کھلاڑیوں کا تعلق ڈار ہاکی اکیڈمی سے ہے۔ یوتھ اولمپک ایشین کوالیفائر 25 اپریل سے بنکاک تھائی لینڈ میں شروع ہوگا۔ پاکستان یوتھ ٹیم میں ڈار ہاکی اکیڈمی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں میں اویس رشید (گول کیپر)، ذوالقرنین اور حامد انجم شامل ہیں۔ اویس رشید کا تعلق لاہور سے، ذوالقرنین پیر محل جبکہ حماد انجم کا تعلق چیچہ وطنی سے ہے۔

مزیدخبریں