کیلی فورنیا (اے پی پی) امریکا کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ چائے آنکھوں میںموتیا (گلوکوما) کے خطرے کو 74 فیصد تک کم کردیتی ہے۔ یونیورسٹی آف کیلی فورنیاکے شعبہ صحت میں کی گئی تحقیق میں 10 ہزار سے زیادہ افراد کی خوراک اور ان کی صحت کی صورتحال کا ایک طویل عرصے تک جائزہ لیا گیا اور ان میں سے 1678 افراد کی آنکھوں کا معائنہ بھی کیا گیا جس کے بعد ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ چائے پینے اور موتیا کے درمیان گہرا تعلق ہوتا ہے ۔ موتیا’’ گلوکوما‘‘ کے مرض میں آنکھ کے اندر دھیرے دھیرے دباؤ بڑھتا ہے جو خون کی رگوں کو متاثر کرتا ہے بعدازاں بصارت متاثر ہونا شروع ہو جاتی ہے آہستہ آہستہ دیکھنے کی صلاحیت مکمل طور پر ختم کردیتی ہے اور مریض مکمل طور پر اندھا ہوجاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق پوری دنیا میں نابینا پن کی یہ سب سے بڑی وجہ بھی ہے۔ چائے میں اینٹی اکسیڈنٹس اور سوزش دور کرنے والے اجزا موجود ہوتے ہیں جو آنکھوں کو اس خطرناک مرض سے بچاتے ہیں جبکہ روزانہ چائے پینے سے بینائی چھیننے والی اس بیماری کا خطرہ 74 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔