جدید ڈرونز اور روایتی ہتھیاروں کی فروخت تیز کی جائے : ٹرمپ، حکام کو ہدایت

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرکاری ایجنسیوں کو حکم دیاہے کہ جدید ڈرونز اور روایتی ہتھیاروں کی فروخت کو تیز کردیا جائے۔ دفاعی کنٹریکٹرز کیلئے بیرون ملک میں فوجی ہتھیاروں کی مارکیٹنگ اور فروخت کیلئے قواعد ضوابط آسان بنائے جائیں۔ ٹرمپ نے پوٹن کو ایک ٹیلی فون گفتگو میں کہا کہ وہ وائٹ ہائوس میں پیوٹن کا استقبال کر کے خوش ہوں گے۔ روسی نیوز ایجنسی آر ائی اے نے روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف کے حوالے سے کہا ٹرمپ نے جوابی طور پر ماسکو کا دورہ کرنے پر بھی رضا مندی ظاہر کی۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے واشنگٹن میں روسی سفیر اناطولی انتونوف سے ملاقات کی ہے۔ اعلی سطح کے دونوں عہدے داران کے درمیان یہ اپنی نوعیت کی پہلی ملاقات ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...