نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی خیبرپی کے پرویز خٹک نے نوشہرہ میں جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ صوبے میں پی ٹی آئی کی پوزیشن مستحکم ہے۔ کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ اقتدار میں آئیں گے۔ شعبہ صحت کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا گیا۔ پہلے 3 ہزار اور اب 8 ہزار ڈاکٹرز موجود ہیں۔ ستر ہزار اساتذہ میرٹ پر بھرتی کئے 80 ہزار اساتذہ کی تربیت کی۔