ینگون (آئی این پی)میانمار حکومت نے صوبہ رخائن کے مسلمانوں کے خلاف قتل عام کے بعد علاقے میں ہی رہنے والے دیہاتیوں تک امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹیں کھڑی کردیں جس کے باعث رخائن مسلمانوں کو امدادی سامان کی ترسیل منقطع ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برما انسانی حقوق کے نیٹ ورک سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ میانما ر فوج روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی کاروائیوں کے بعد علاقے سے راہ فرار اختیار نہ کر سکنے والے شہریوں کو امدادی سامان کی ترسیل کی سطح پابندیوں کے باعث انتہائی محدود سطح پر ہے۔برما انسانی حقوق کے نیٹ ورک کے صدر کیاو ون کا کہنا ہے کہ کوئی بھی مہاجر بنگلہ دیش سے دلی رضامندی سے واپس نہیں لوٹے گا۔