دبئی (آن لائن) بحرین کی اعلیٰ عدالت نے دہشت گرد گروہ تشکیل دینے کے الزام میں 24 افراد کو قید کی سزا سناتے ہوئے ان کی شہریت بھی ختم کردی۔بحرین کی عدالت نے ملزمان کو ایران اور عراق میں ہتھیاروں اور دھماکا خیز مواد کی ٹریننگ حاصل کرنے اور پولیس افسران کے قتل کا مجرم ٹھہرایا۔