ٹوکیو (اے پی پی) جاپان اور چین کے مابین دفاعی افسران کے تبادلے کا ایک منصوبہ 6 سال تعطل کے بعد بحال کردیاگیا۔ جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دفاعی افسران کے تبادلے کے منصوبہ کی بحالی کے بعد ٹوکیو میںجاپانی سیلف ڈیفنس فورسِز کے اعلیٰ افسران نے پیپلز لبریشن آرمی کے اپنے ہم منصبوں کا خیرمقدم کیا۔چین کے 25 رْکنی وفد کے سربراہ میجر جنرل تسْوگْواوویئے نے کہا یہ منصوبہ دونوں ملکوں کے لئے قیمتی اثاثہ ہے۔ فریقین کو کسی بھی قسم کی مشکلات پر قابو پانے کے لئے تعاون کرنا چاہئے اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے اہم کارگر قوّت بننا چاہئے۔