عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت کابینہ اجلاس، بجٹ 8 مئی کو پیش کرنے کی منظوری

Apr 21, 2018

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ آئندہ مالی سال کا بجٹ 8 مئی کو پیش کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جاری مالی سال کے ترقیاتی فنڈز کا اجراء 27 اپریل کو روک دیا جائے گا۔ ذخیرہ گندم کو مقررہ نرخوں پر اوپن مارکیٹ پالیسی کے تحت فروخت کرنے کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم ایک فلاحی بجٹ دے کر جائیں گے، اپنی تمام صلاحیتیں مسائل کے حل کیلئے بروئے کار لاتے رہیں گے۔

مزیدخبریں