مذہبی لبادے میں چھپے نام نہاد لیڈروں کو عبرتناک شکست دینگے: مولانا زبیر البازی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی ( نظریاتی) ووٹ کی طاقت سے مفاد پرست سیاستدانوں اور نام نہاد مذہبی لبادے میں چھپے لیڈران کو عبرت ناک شکست سے دوچار کرے گی۔ فضل الرحمن کی دوغلی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی (نظریاتی) کے سینئر ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد زبیر البازی نے ایک کارنر میٹنگ سے خطاب میں کیا، انھوں نے کہا مولانا فضل الرحمن مفاد کی سیاست کے پجاری ہیں، آج وہ میاں نواز شیرف کے ساتھ ’’ ووٹ کو عزت دو‘‘ کے عنوان سے سمینار میں ہمیشہ ساتھ نبھانے کے لیے حلف دے رہے ہیں لیکن مشکل وقت آنے پر وہ میاں نواز شریف کو سلام کرنے سے بھی گریز کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...