لاہور (پ ر) تحفظ ناموس رسالتﷺ کمیٹی لاہور ہائی کورٹ بار کے چیئرمین صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو سپریم کورٹ میں سود کے کیس کے التواء کو ختم کرنے اور سود کے خلاف فیصلے کے لیے خطوط لکھ دئیے ہیںاور چیف جسٹس سے بھی سود کے حوالے سے زیر التوا کیس کے فیصلے کیے جانے کے لیے درخواست بھیج دی ہے۔ عمران خان، پاکستان مسلم لیگ ن کے شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، طاہر القادری، ابولخیر زبیر، پیر اعجاز ہاشمی، سراج الحق، سمیع الحق، فضل الرحمان، علامہ ساجد علی نقوی، قاضی عتیق الرحمان، اسفند یار ولی، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، عبدالمالک بلوچ، پیر صاحب پگاڑا، سیف اللہ خالد، چوہدری شجاہت حسین ودیگر قائدین شامل ہیں۔