ڈنمارک کے سفیر کا دورہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ

Apr 21, 2018

لاہور (کامرس رپورٹر )ڈنمارک کے ایمبیسیڈر مسٹر رولف ہالمبئے نے گذشتہ روز پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کا دورہ کیا۔اس موقع پر ہسپتال کے صدر اورچیف ایگزیکٹیو آفیسر پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر نے ہسپتال انتظامیہ کے ہمراہ معزز مہمان کا استقبال کیا۔اپنے دورے کے دوران معزز مہمان نے اس منصوبے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی کے ایل آئی اینڈ ریسرچ سنٹر ایک بہترین منصوبہ ہے جو پاکستان میں ہیلتھ کیئر کے معیار کو یقیناً بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔انھوںنے مذید کہا کہ وہ اس دورے پر مدعوکرنے پر ہسپتال انتظامیہ کے مشکور ہیں۔اپنے دورے کے دوران معزز مہمان نے ہسپتال میں ایک پودا لگا کر ہسپتال کی درخت لگانے کی مہم کی آغاز بھی کیا۔اس موقع پر ہسپتال کے بین الاقوامی تعلیم یافتہ اور تجربہ کار کنسلٹنٹس بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں