سیاستدان حالات کو سنبھالنے میں ناکام رہے تو تاریخ معاف نہیں کریگی: زوار بہادر

Apr 21, 2018

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے صدرعلامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ وطن عزیز موجودہ حالات میں کسی نئی صورتحال اور آزمائش کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اگر سیاستدان حالات کو سنبھالنے میں ناکام ہوئے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی حکمرانوں کی ناعاقبت اندیشی نے ملک کو انتہائی خطرناک موڑ پر لاکھڑا کیا ہے کہ ایک طرف مادر پدر آزاد معاشرے کے علمبردار تو دوسری طرف ذہنی مریض لیڈروں نے پوری قوم کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ ان حالات نے پوری قوم کو کرب میں مبتلا کردیا ہے۔ حکمرانوں کی نااہلی، ضد اور انا کی پوشاک نے پوری قوم کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ آج پوری قوم کورنگ برنگے انقلابات کا سامنا ہے اصل انقلاب صرف اور صرف نفاذ نظام مصطفیٰﷺ سے ممکن ہے۔

مزیدخبریں