لاہور (خصوصی نامہ نگار) واسانے نہری پانی کو پینے کے قابل بنانے اور گندے پانی کو صاف کرنے کے لئے شاہدرہ کے علاقہ میں ٹریٹمنٹ پلانٹس کے منصوبے پر کام تیز کر دیا ، اس حوالے سے واسا کی درخواست پر حکومت نے 55کنال اراضی پر سیکشن6 نافذ کر دی ہے، جس کے بعد اب شہری کلیم داخل کرکے واجبات وصول کر سکیں گے۔ قبل ازیں سیکشن چھ کے تحت اس کی خرید و فروخت پر پابندی عاید کرکے اراضی کی خرید و فرخت عائد کی گئی تھی۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کے مطابق ایشین ڈویلپمنٹ بنک کی مدد سے بی آر بی نہر کے پانی کو پینے کے قابل بنانے اور سیوریج کے پانی کو ٹریٹمنٹ کے ذریعے صاف کرکے دریائے راوی میں پھینکا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ منصوبے کا تخیمہ تقریبا 45 ارب روپے ہے ایشائی بنک اس کی ادائیگی کرے گی اور ستمبر میں اس حوالے باضابطہ کام شروع ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا منصوبے کے تحت محمود بوٹی، شاد باغ اور شاہدرہ میں گندے پانی کو صاف کرنے تین پلانٹ لگائے جائیں جن کی صفائی کے بعد دریائے راوی میں بہا دیا جائے گا۔ جبکہ راوی سائیفن بی آر بی نہر کے پانی کو صاف کرکے اسے پینے کے قابل کیا جائے گا اور شہریوں پانی کی فراہمی کی جائے سے جس سے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت خاطر خواہ کمی آئے گی ۔ گندے پانی کی ٹریٹمنٹ کے ذریعے دریائے راوی آلودگی سے نا صرف پاک ہو گا بلکہ اس کا پانی زراعت کے کام آئے گا۔
نہری اور گندے پانی کو صاف کرنے کے لئے شاہدرہ میں ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبہ پر کام تیز کر دیا گیا
Apr 21, 2018