چوہدری نثارکی وفاداریوں پر کسی صورت شک نہیں کیا جاسکتا ، ملک لیاقت حسین

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)چیئرمین یوسی 90چک جلال دین ملک لیاقت حسین نے کہا ہے کہ چوہدری نثارعلی خان مسلم لیگ ن کے بانی اراکین میں سے ہیں ان کی وفاداریوں پر کسی صورت شک نہیں کیا جاسکتا ،وہ مسلم لیگ ن میں رہیں یا نہ رہیں مجھ سمیت اہل یوسی چک جلال دین کاہرفرد ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے وہ آزادحیثیت سے الیکشن لڑیں یا کسی پارٹی کا ٹکٹ لیکر لڑیں ہم نے انہیں ہی ووٹ دینا ہے اورنہ صرف ووٹ دینا ہے بلکہ بھاری اکثریت سے انہیں کامیاب کرانے کیلئے دن رات ایک کردینگے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے مرکزی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ ن کے کارکنان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ یوسی چک جلال دین میں چوہدری نثارعلی خان نے کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز دیکر یہاں کے عوام کے دیرینہ مسائل کو حل کرایا،آج پوری یوسی میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل ہوچکا ہے لوگوں کو ٹیوب ویلوں کے ذریعے وافرمقدارمیںپانی فراہم کیا جارہا ہے کچی گلیاں،نالیاں،سیوریج نالے پکے کراچکے ہیں،صفائی کا نظام بہتر ہوگیا ہے جوتھوڑے بہت مسائل باقی ہیں ان پر بھی کام جاری ہے الیکشن سے پہلے پہلے علاقے میں موجود تمام مسائل کا خاتمہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...