62، 63 پر پورا نہ اترنے والے اقتدار میں آئے تو مسائل بڑھیں گے: پیر سید کبیر علی شاہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا سلطان الفقراء سید فقیر محمد چوراہی کا سالانہ عرس آستانہ عالیہ صدیقیہ نقشبندیہ مجددیہ چوراہیہ دربار عالیہ چورہ شریف (اٹک) میں اختتام پذیر ہو گیا عرس پاک کے پہلے روز سید فقیر محمد چوراہی کے مزار کوغسل دینے کی تقریب ہوئی سجادہ نشین چورہ شریف سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی نے مزار پرانوار کو غسل دیا اور قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کے ۔ عرس کے دوسرے روز ’’سلطان الفقراء کانفرنس‘‘ کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت سجادہ نشین دربار عالیہ چورہ شریف پیر سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی مجددی بانی و مرکزی امیر عالمی چادر اوڑھ تحریک (پاکستان) نے کی کانفرنس سے جسٹس احمد فاروق شیخ، جسٹس فرخ عرفان، مولانا محمد احمد لدھیانوی، مولانا ابرار الحسن، مولانا محمد عمران آسی، سید احمد سبطین حیدر شاہ گیلانی اور سید احمد مصطفین حیدر شاہ سمیت معروف مذہبی سکالرز کالم نگاروں مشائخ عظام و علماء کرام نے خطاب کیا۔ کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سجادہ نشین چورہ شریف پیر سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن اداروں کے ساتھ عوام کیلئے بھی امتحان ہوگا وہ کس کردار کی حامل قیادت کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچاتے ہیں اگر آئین کے آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ پر پورا نہ اترنے والے امیدوار ایک بار پھر منتخب ہوئے تو ملک مسائل کی دلدل میں مزید پھنس جائے گا اعلیٰ عدلیہ ملکی خزانے کو بے دردی سے لوٹنے والوں کا بلاامتیاز اور کڑا احتساب کرے جس فرد نے قومی اداروں کو لوٹا ہے انہیں نشان عبرت بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن