فیصل آباد(اے پی پی ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم الارض (ورلڈ ارتھ ڈے) کل 22اپریل بروز اتوار کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔ اس موقع پر مختلف سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں اور محکمہ ماحولیات کے زیرا ہتمام خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ گرین جنریشن کی جانب سے واک بھی منعقد کی جائے گی۔ مذکورہ دن منانے کا مقصد عوام الناس میں ماحول سے آگاہی اور ذمہ دار رویوں کا فروغ ہے۔