عراق، ایران، شام اور روس کا خفیہ معلومات کے تبادلے اور انسداد دہشت گردی کیلئے زیادہ موثر تعاون کا عزم

تہران (آئی این پی)عراق، ایران، شام اور روس نے خفیہ معلومات کے تبادلے اور انسداد دہشت گردی کے لیے زیادہ موثر تعاون کا عزم ظاہر کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر دفاع نے بتایا کہ ان چاروں ممالک کے نمائندوں نے بغداد منعقدہ ایک سکیورٹی کانفرنس کے دوران خطے میں قیام امن کو یقینی بنانے اور تعاون میں اضافے پر اتفاق کیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہی ممالک کے اتحاد نے شام اور عراق میں اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوں کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایران اور روس شامی صدر بشار الاسد کے حامی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن