نیویارک پولیس اکیڈمی میں پاکستانی پولیس کے 28 افسران نے کرائسز مینجمنٹ سے متعلق تربیتی پروگرام مکمل کر لیا

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستانی پولیس کے 28 افسران نے نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (این وائی پی ڈی) کے ساتھ بدنظمی سے نمٹنے اور کرائسز مینجمنٹ سے متعلق دو ہفتہ کا تربیتی پروگرام مکمل کر لیا۔ تربیتی پروگرام 9 اپریل سے شروع ہوا تھا۔ جمعہ کو امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق اس پروگرام کیلئے امریکی سفارتخانہ کے انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ افیئرز سیکشن (آئی این ایل) نے مالی امداد فراہم کی تھی۔ نیو یارک پولیس اکیڈمی میں تربیت کے دوران پاکستانی پولیس افسران کو احتجاجی مظاہروں اور بدنظمیوں سے مؤثر انداز میں نمٹنے سے متعلق تربیت دی گئی۔ ڈائریکٹر آئی این ایل گریگوری شیفر کا کہنا ہے کہ نیویارک پولیس اکیڈمی میں پاکستانی پولیس افسران کو ہجوم کو قابو میں رکھنے سے متعلق تربیت فراہم کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...